پسِ پردہ گجرات

مارچ 25, 2019 , 0 Comments

گودھرا ریلوے اسٹیشن کے حادثے کے بعد گجرات کے متعدد علاقوں میں بھڑکنے والے بھیانک فسادات گجرات اور ہندوستان کے چہرے پر بد نما داغ ہیں- ان بھیانک فسادات کا سبب پولیس کا ضوابط و قانون کے مطابق عمل نہ‌کرنا تھا- اس کتاب میں مصنف نے موقعے پر موجود ایک اعلی پولیس افسر کی حیثیت سے فسادات اور بعدمیں انھیں چھپانے اور مجرموں کو بچانے کی منظم سرکاری کوششوں کو طشت ازبام کیا ہے- فسادات کے دوران ان کی رپورٹیں اوربعد میں فسادات کی تحقیق کرنے والے کمیشن کے سامنے ان کےبیانات سیاست دانوں، پولیس اور بیوروکریسی کے گھناؤنےرول کا پردہ فاش کرتے ہیں- سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ‌(ایس۔آئی۔ ٹی)کے کام کو انہوں نے قریب‌سے دیکھا اور اس رائے تک پہونچے کہ ایس۔آئی۔ ٹی نے مجرموں کو کیفر کردار تک پہونچانے کے بجائےان کےدفاعی وکیل کے طور پرکام کیا- گجرات کے فسادات اور بعد کے حالات کےعینی مشاہد مصنف نے یہ کتاب اپنے ضمیر کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لئے لکھی ہے ۔







گودھرا ریلوے اسٹیشن کے حادثے کے بعد گجرات کے متعدد علاقوں میں بھڑکنے والے بھیانک فسادات گجرات اور ہندوستان کے چہرے پر بد نما داغ ہیں- ان ب...